• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اطلاعات کی پاکستان کیخلاف بدنیتی پر مبنی منفی مہم کی مذمت

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے خطے میں پائیدار امن کے لیے پاکستان کے کردار کیخلاف بدنیتی پر مبنی منفی مہم کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اپنے بیان میں عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند روز سے بیرونِ ملک سے پاکستان مخالف مربوط منفی مہم چلائی جا رہی ہے، جس کا مقصد نام نہاد ذرائع کا حوالہ دے کر ابہام، غلط فہمی اور گمراہ کن معلومات پھیلانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ من گھڑت خبروں کے پیچھے وہ عناصر ہیں جو خطے میں امن کیلئے پاکستان کا مثبت کردار اور دہشتگردی کے خلاف کامیاب جدوجہد کو قبول کرنے کو تیار نہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ شاید دہشتگردی کا خاتمہ، تنازعات کا حل اور خطے میں امن کا قیام ان عناصر کے مفادات کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ مہم پاکستان کی خطے میں پائیدار امن کیلئے کردار کو متنازع بنانے کی غیر پیشہ ورانہ کوششیں ہیں، ملکی میڈیا اداروں اور فیکٹ چیکنگ فورمز نے پہلے بھی ایسی پروپیگنڈا مہم کو بےنقاب کیا ہے اور آگے بھی کرتا رہے گا۔

قومی خبریں سے مزید