• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار سے امریکی معاون وزیر خارجہ کی ملاقات

 
فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے امریکی معاون وزیر خارجہ پال کپور نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے صدر ٹرمپ کے امن وژن اور ایران امریکا جنگ بندی مفاہمت کو سراہا اور نائب امریکی صدر کے دورہ پاکستان کو خوش آئند قرار دیا۔ 

اسحاق ڈار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسائل کے حل کیلئے مذاکرات اور سفارتکاری پر یقین رکھتا ہے۔ 

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ 

دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے اعلیٰ سطح پر رابطوں اور مستقل مذاکراتی عمل کی اہمیت پر زور دیا جبکہ امریکی معاون وزیر خارجہ پال کپور نے علاقائی ثالثی میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔ 

اس موقع پر دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور ترقیاتی شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ 

قومی خبریں سے مزید