چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے پارٹی کی 4 رکنی کمیٹی بنادی۔
راجا پرویز اشرف، سلیم مانڈی والا، شیری رحمان اور نوید قمر کمیٹی میں شامل ہوں گے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ 28ویں ترمیم پر ردعمل تب دوں گا جب کوئی بات سامنے آئے، پیپلز پارٹی کی سپورٹ کے بغیر آئینی ترمیم، بجٹ پاس نہیں کرسکتے۔