• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: انمول عرف پنکی کیخلاف مقدمے میں ناقص تفتیش کا انکشاف

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

کراچی میں منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی کے خلاف لاہور میں درج مقدمے میں ناقص تفتیش کا انکشاف ہوا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس انکوائری میں لاہور میں درج 2020 اور 2022 کے مقدمہ کی ناقص تفتیش ہوئی ہے۔ قانونی افسران کی رائے کے بعد کیس کی تفتیش دوبارہ کی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ مقدمہ کے تفتیشی افسر نزاکت نے پنکی کو گرفتار نہیں کیا تھا، صفحہ مثل کے چالان میں انمول عرف پنکی کو اشتہاری بھی نہیں کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ چالان میں پنکی کی گرفتاری التوا میں رکھ کر گرفتار ملزم ریاض کو بری کروادیا گیا تھا جبکہ پنکی کے بھائی ریاض سے برآمد ہونے والی منشیات کا فرانزک بھی نہیں کروایا گیا۔

ذرائع کے مطابق پنکی کے خلاف مقدمہ کا تفتیشی افسر نزاکت ریٹائرڈ ہوچکا ہے۔

قومی خبریں سے مزید