• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھر : فطری حسن کے شاہکار مور زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا

Peacocks Masterpiece Of Thar Dying Struggling To Stay Alive
محمد حنیف زئی ...تھر کے صحرا میں فطری حسن کے شاہکار موروں کو بیماری کی ایسی نظر لگی کہ کھلتے چہرے بھی اداس ہوگئے۔ موروں کی ہلاکت سے غریب لوگوں کے کچے گھروں کے آنگن بھی ویران ہوگئے ۔

گائوں کنگالس کی ماروی اپنے پالتو مور کے لیے انتہائی غمگین ہے ۔ رانی کھیت کی بیماری میں مبتلا مارو نامی یہ مور اسے بہت عزیز ہے مگر بیماری نے اسے جاں بہ لب کردیا ہے ۔ اپنے چہیتے مور کو بیمار دیکھ کر ماروی بھی بے حال ہے۔

اس صحرا میں آج کل ماروی کا مارو ہی نہیں بلکہ درجنوں دیہات کے سیکڑوں مور رانی کھیت کے باعث زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔ مگر متعلقہ اداروں کو نہ تو ماروی کے آنسو دکھائی دیتے ہیں ، نہ ہی وہ اس حوالے سے کچھ کرتے نظر آتے ہیں ۔
تازہ ترین