قصور کے علاقے کوٹ رادھا کشن میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دو فرار ہو گئے۔ ہلاک ڈاکو پولیس کو کئی وارداتوں میں مطلوب تھا۔
پولیس کے مطابق3 موٹرسائیکل سواروں کو بادامی والا پل ناکے پر رکنے کا اشارہ کیا تو وہ رکنے کے بجائے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ پولیس نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے پیچھا کیا۔
ڈی پی او قصور کے مطابق سنیما موڑ کے قریب ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ دو تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے۔
مرنے والے ڈاکو کی شناخت نصر اللہ جاوید عرف جیدی کے نام سے ہوئی جو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔
پولیس نے ہلاک ڈاکو کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجواکر فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی ہے ۔