• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ میر پور خاص : ایک لاکھ سے زائد بچت کا بجٹ

میرپورخاص ( نامہ نگار) بلدیہ میرپورخاص کی کونسل نے120175 روپے کی بچت کا بجٹ منظور کرلیا۔چیئرمین فاروق جمیل درانی  نے  بجٹ اجلاس میں723987257روپے کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ تنخواہ اور پنشن کیلئے 27226400روپے،ہنگامی اخراجات کے لئے56730000،گرانٹس کی مدمیں2950000،ترقیاتی اخراجات کے لئے 205200000، لازمی اخراجات64598833، ریونیو اخراجات601742834،کیپیٹل اخراجات کی مد میں122244423روپے مختص کئے گئے ہیں چیئرمین نے بجٹ کی مزید تفصیلات بتاتے ہوئےکہا کہ شہرمیں صفائی کے نظام کوبہتر بنانے کے لئے جلد 129خاکروب بھرتی کئے جائیں گے۔واٹر سپلائی اسکیموں کی مرمت و بحالی اور تالابوں کی صفائی کیلئے 4کروڑ 20لاکھ روپے ،غریب خواتین کی بہبود کیلئے 4لاکھ ،سڑکوں نالیوں، گٹروں ،واٹر سپلائی ، سی سی روڈ کی تعمیر تالابوں کی صفائی کیلئے 20کروڑ 52لاکھ ، سیوریج کیلئے 3کروڑ 95لاکھ روپے گاڑیوں کی خریداری اورمرمت کیلئے 80لاکھ ، گٹروں کی صفائی کیلئے 25لاکھ ،ریٹائرڈ اور دوران ملازمت انتقال کر جانے والے  ملازمین کے ورثاء کی مالی امداد کیلئے ایک کروڑ 30لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔ بجٹ کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی گئی ۔انہوں نے کہا کہ بغیر کسی فرق کے پورے شہر میں بلاامتیاز ترقیاتی کام کرائے جائیں گے اور ہماری پوری کوشش ہوگی کہ شہرکی عظمت رفتہ بحال ہوسکے۔اجلاس میں وائس چیئرمین فرید احمدخان بھی موجود تھے۔
تازہ ترین