• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز مشرف کی جائیداد ضبطی کے فیصلے کیخلاف صہبامشرف کی اپیل کی سماعت 11 مارچ کو ہوگی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سنگین غداری کیس میں پیش نہ ہونے پر سابق صدر پرویز مشرف کی جائیداد ضبطی کے فیصلے کے خلاف بیگم صہبامشرف کی اپیل کی سماعت 11 مارچ کو ہو گی۔ جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی عدالت اپیل کی سماعت کرے گی۔ خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس میں پیش نہ ہونے پر 19 جولائی 2016ءکو پرویز مشرف کی تمام جائیداد ضبط کرنے کا حکم سنایا تھا جس کے خلاف بیگم صہبامشرف نے اپیل دائر کی تھی۔ مذکورہ اپیل کی سماعت 11 مارچ کو خصوصی عدالت میں ہو گی۔
تازہ ترین