مردان ( نمائندہ جنگ) وومن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر غزالہ یاسمین نے کہا ہے کہ کوالٹی ایجوکیشن ہماری اولین ترجیح ہے اور وومن یونیورسٹی میں تعلیمی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی کے پہلے اکیڈیمک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ رجسٹرار اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات اور سینئر فیکلٹی ممبران نے بھی اجلاس میں شرکت کی اجلاس میں اکیڈیمک کونسل کے رولز آف بزنس کوالٹی انہانسمنٹ سیل سکالر شپ ڈسپلینری کمیٹی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی اور سالانہ رپورٹ کی منظوری دیدی گئی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر غزالہ یاسمین نے یونیورسٹی کی اب تک کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے مزید بہتر بنانے پر زور دیا اور کہا کہ ہمیں ہر صورت میں وومن یونیورسٹی مردان کو ایک بہترین اور مثالی تعلیمی درسگاہ بناناہے جس کے لئے ہمیں انتھک محنت کی ضرورت ہوگی۔