بھارتی ریاست گجرات میں وزیر داخلہ پرادیپ سنگھ جڈیجا پر ایک شخص نے جوتا پھینکا،وزیر داخلہ جوتے کے حملے سے بال بال بچ گئے ۔
اطلاعات کے مطابق گجرات اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ پر ایک شخص نے جوتا پھینکا ، وزیر داخلہ کی قسمت اچھی تھی کہ جوتا انہیں نہیں لگا، اور وہ خود کو بچانے میں کامیاب رہے۔
موقع پر موجود سیکیورٹی حکام نے جوتا پھینکنے والے شخص کو حراست میں لے لیا،اور ادھر مقامی ذرائع نے بتایا کہ بد عنوانی سے تنگ گجرات کے ایک شہری نے وزیر داخلہ پر جوتا پھینک کر اپنا غصہ نکالا تھا۔