• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رنویر شورے کی فلم "بلیو ماؤنٹین " 7 اپریل کو ریلیز کی جائیگی

ممبئی (ایجنسیاں)بولی وڈ اداکار رنویر شورے کی فلم "بلیو ماؤنٹین " 7 اپریل کو ریلیز کی جائے گی ۔ فلم میں گریسی سنگھ ،یاتھارتھ رتھنام شامل ہیں ۔فلم کی ہدایتکاری سومن گینگولی نے کی ہے فلم کی کہانی ایک لڑکے "سوم " کے گرد گھومتی ہے ۔بھارتی زرائع ابلاغ کے مطابق فلم کے ہدایتکار سومن گینگولی کا کہنا ہے کہ مجھے فلم کی ریلیز کا بے حد انتظار ہے ،فلم کی کہانی زندگی کے اتار چڑھاؤ کے گرد گھومتی ہے اور ان اتار چڑھاؤ سے اچھے طریقے سے گذرنا ہی زندگی ہے۔فلم کے پروڈیوسر راجیش جین نے کہا ہے کہ فلم کی کہانی" امید اور خوبصورتی" پر مبنی ہے جو اس عقیدے کو پختہ کرتی ہے کہ زندگی صرف ایک دوڑ کا نام نہیں ہے۔
تازہ ترین