سکھر (بیورو رپورٹ)لاڑکانہ کا رہائشی پسند کی شادی کرنے والا جوڑا تحفظ کے لئے سکھر پریس کلب پہنچ گیا، مذکورہ جوڑے مسمات سرداراں اور عبدالحفیظ جتوئی نے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے سکھر کی عدالت میں پسند کی شادی کی ہے جس کے باعث لڑکی کے ورثا ہماری جان کے دشمن بن گئے ہیں اور ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ہماری جانوں کو خطرہ ہے۔ ہماری حکام بالا سے اپیل ہے کہ ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے اور ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔