• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی جونیئر والی بال فائنل آج کھیلا جائے گا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیف منسٹر کے پی کے جونیئر قومی جونیئر والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی اور واپڈا کی ٹیموں نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ، جوجمعے کو کھیلا جائے گاپشاور میں جاری ایونٹ کے۔پہلے سیمی فائنل میں پاکستان آرمی نے سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے کے بعد خیبرپختونخوا کو تین دو سے شکست دی جبکہ واپڈا نے پی او ایف کو تین صفر سے ہراکر فائنل تک رسائی حاصل کی ۔ اس موقع پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدر سید عاقل شاہ مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری محمد یعقوب‘ذوالفقار بٹ‘صوبائی سیکرٹری والی بال ایسوسی ایشن خالد وقار اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں ۔
تازہ ترین