فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام 379 گ ب بڈھے کا چک جڑانوالہ میں ا نٹرکلب کبڈی ٹورنامنٹ پیر قلندر کبڈی کلب نے جیت لیا ۔ فائنل میں قلندر کبڈی کلب نے عالم کبڈی کلب گڈیاں کو 31 کے مقابلہ میں 34 پوائنٹ سے شکست د ی ۔ گیلانی کبڈی کلب نے تیسری اور رندھاوا کلب نے چوتھی پوزیشن حاصل کی ۔خادم حسین کاظمی ،صدر ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن جاوید کمال، رائے نوا ز حیات کھرل نے انعامات تقسیم کئے۔