کوئٹہ(آئی این پی) وزیراعلیٰ بلوچستان کے اسپیشل اسسٹنٹ برائے سیاسی امور سیدال خان ناصر نے کہاہے کہ سالانہ سبی میلے کے انعقاد سے بلوچستان کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے تاریخی میلہ صوبے کی صدیوں پرانی روایت کاامین ہے جس میں مویشی منڈی میں جانوروں کی خریدو فروخت سے مالداروں میں خو شحالی آتی ہے جبکہ سبی میلہ مالداری کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کررہاہے ان خیالات کااظہار انہوںنے مختلف وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا سیدال ناصر نے کہاکہ وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری نچلی سطح پر لوگوں کے مسائل حل کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کررہے ہیں جس کی مثال نہیں ملتی ن لیگ عوامی جماعت ہے جس نے ہمیشہ ملکی ترقی اورقوم کی خوشحالی کیلئے کام کیاہے۔