خصوصی کمیٹی نے گلگت بلتستان کو الگ صوبہ بنانے کی تجویز دے دی،گلگت بلتستان کا انتظامی ڈھانچا صوبے جیسا ہے لیکن اس علاقے کو ابھی صوبے کا درجہ نہیں دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خصوصی کمیٹی نے آزاد کشمیر کو الگ صوبہ بنانے کی مخالفت کی ہے۔
’جیو نیوز‘ کے نمائندے اعظم خان کے مطابق کمیٹی کے سربراہ سرتاج عزیز کمیٹی کی رپورٹ جلد وزیر اعظم میاں نواز شریف کو پیش کریں گے۔