• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جونیئر والی بال ٹائٹل پاکستان واپڈا نے جیت لیا، آرمی کو شکست

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان واپڈا نے پاکستان آرمی کو  شکست دے کر چیف منسٹر کے پی کے قومی جونیئر والی بال چیمپئن شپ جیت لی، پشاور میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے فائنل میں واپڈا نے جیت لی فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان واپڈا نے آرمی کو صفر کے مقابلے میں تین گیمز سے شکست دی ،خیبرپختونخوا نے پی او ایف کو ہراکر تیسری پوزیشن حاصل کی فائنل میں پاکستان آرمی اور واپڈا کے مابین سخت مقابلہ ہوا جس میں واپڈا نے آرمی کو30-25 ،25- 19، 25-16 سے شکست دی۔ تیسری پوزیشن کیلئے کھیلے گئے میچ میں خیبرپختونخوا نے پی او ایف کو تین صفر سے مات دی ، اسکور 25 -16-25،21 اور25 -18 رہا ، اس موقع پر پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئر مین چوہدری محمد یعقوب نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
تازہ ترین