شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے) اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ شبیر حسین بٹ نے مین بازار سمیت کئی مقامات پر چھاپے مار کر صفائی ناقص انتظامات پر تین ہوٹلوں اور ملک شیک کی دکانوں کو سر بمہر کردیا دریں اثناء سرکاری ادارہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ محلہ مسلم پورہ شرقپور شریف میں بھی انتہائی مضر صحت خام مال سے پیسٹریاں اور کریم رول وغیرہ تیار کرنے کا کارخانہ چل رہا ہے ۔