سرگودھا(نامہ نگار،نمائندہ جنگ ) ڈویژنل ایکشن کمیٹی کی اپیل پر جمعہ کے روز وکلا نے سرگودھا میں ہا ئی کورٹ بنچ کے قیا م کے لئے ہڑتال کی اور عدالتو ں کا بائیکاٹ کیا ۔وکلا عدالتو ں میں مقدمات کی پیر وی کے لئے پیش نہ ہو ئے جس کے باعث سائلین کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ۔ ڈسٹرکٹ بار کے صدر راؤ فضل الر حمن اور جنر ل سیکرٹری وسیم سلیم ڈوگر کا کہنا ہے کہ ہائی کورٹ بنچ کے قیا م تک احتجا ج کا سلسلہ جا ر ی رہے گا۔