• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوسف رضا گیلانی کی بریت کی درخواست پر ایف آئی اے کے وکیل کو نوٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں اربوں روپے کی کرپشن سے متعلق کیس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی بریت کی درخواست پر ایف آئی اے کے وکیل کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔جمعہ کے روز وقافی اینٹی کرپشن کورٹ میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں اربوں روپے کی کرپشن سے متعلق کیس میں سابق وزیراعظم یوسف گیلا نی کی جانب سے بری کرنے کے حوالے سے زیر دفعہ 265-Kکے تحت درخواست دائر کی گئی ‘درخواست میں مو قف اختیار کیا گیا تھا کہ ان خلاف تعصب کی بنیاد پر مقدمات قائم کئے گئے ہیں، تمام مقدمات سیاسی بنیاد پرقائم کئے گئے ،ایف آئی اے بھی کئی برس سے مقدمات میں ثبوت پیش نہیں کرسکی،استدعا ہے کہ مقدمات سے بری کیا جائے،عدالت نے درخواست پر ایف آئی اے کے وکیل کو نوٹس جاری کردیئے۔
تازہ ترین