اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سابق وزیر داخلہ رحمٰن ملک نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے انعقاد سے ملک کے سافٹ امیج کو تقویت ملے گی تاہم پی ایس ایل کے سیکورٹی اخراجات پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی ایس ایل انتظامیہ پنجاب حکومت کو ادا کرے ۔ پارلیمنٹ ہائوس میں جنگ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ جو بھی ٹیم جیتے گی ہم اس کو مبارکباد دیں گے اور جو ٹیم جیتے گی وہی ہماری ٹیم ہے، پورا پاکستان ہمارا ہے، مقصد کرکٹ ہونی چاہئے۔