عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد پی ایس ایل فائنل دیکھنے کے لیے بہت پُر جوش ہیں، ان کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری نے بھی مجھ سے کہا کہ فائنل دیکھنے نہ جاؤ، ورنہ نوازشریف کو اس کا فائدہ ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے بھی منع کیا تھا مگر پاکستان کا مسئلہ ہے، زبان دے چکا ہوں، فائنل دیکھنے قذافی اسٹیڈیم ضرور جاؤں گا۔
شیخ رشید احمدنے یہ بھی کہا کہ اسٹیڈیم میں عوام کے درمیان بیٹھ کر سگار پیوں گا،دوسرا ٹکٹ کس کے لیے ہے، یہ اسٹیڈیم میں ہی پتا چلے گا۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید پر لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران مخالفین نے جوتا پھینک دیا۔