بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ریسکیو بہاولپور کنٹرول روم نے گزشتہ ماہ کے دوران760روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ، 20 آگ لگنے کے واقعات، 2 نہر میں ڈوبنے کے واقعات،55 لڑائی جھگڑے کے واقعات،1 دیوار گرنے کاواقعہ، 1289میڈیکل ودیگر واقعات اور272دیگر ریسکیو ایمرجنسیزآپریشن کے واقعات ہوئے۔ ریسکیو 1122بہاولپورنے گذشتہ ماہ میں 2400افرادکو ریسکیو کیاجن میں 704افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا اور شدید نوعیت کے زخمی1696 افراد کو طبی امداد فراہم کرکے ہسپتال منتقل کیاگیا۔