• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا میں بہتر طرزحکمرانی کی بنیاد ر کھ دی ، دیگر صوبے تقلید کر یں ، اسد قیصر

پشاور( نیوز ڈیسک)سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ موجوہ حکومت فرسودہ نظام اورمعاشرتی برائیوں سے پاک معاشرے کے قیام کیلئے بھر پو راقدامات کر رہی ہے صوبائی اسمبلی نے گذشتہ چار سالوں میں موثر قانون سازی کے ذریعے سودخوری کے خاتمے ،جہیز اور موبائل فون اور انٹر نیٹ کے نائٹ پیکجز دینے پر پابندی سمیت کئی قوانین اور تاریخی اصلاحات نافذکی ہیں جس کی بدولت نہ صرف اداروں پر عوا م کا اعتماد بحال ہوا ہے بلکہ بہتر طرزحکمرانی کی بنیاد بھی رکھی گئی ہے جس کی دیگر صوبے بھی تقلید کر رہے ہیں ۔اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں مقامی سطح پر بننے والی فلموں میں فحاشی کے روک تھام اور صوبائی سنسر بورڈ کے قیام کا بل بھی پیش کیا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےسپیکر ہاؤس پشاور میں پی کے 35صوابی سے ڈسٹرکٹ ممبران ریاض خان اور ستارباچا کی قیادت میں آئے ہوئے مختلف وفود سے ملاقات اور حلقہ نیابت میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی پیش رفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر محکمہ مواصلات وتعمیرات ،آبنوشی ،آبپاشی اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام کے علاوہ عمائدین علاقہ بھی کثیر تعداد میں موجودتھے ۔ایکسین ایریگیشن یاسین خان اور متعلقہ حکام نے سپیکر کو پی کے ۔35صوابی میں جاری ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا ۔حکام نے بتایا کہ ڈیڑھ کروڑ کی لاگت سے پابینی سپورٹس گراونڈ تکمیل کے مراحل میں ہے جبکہ 2کروڑ 50لاکھ روپے کی لاگت سے ہائیر سیکنڈری سکو ل پر کام جاری ہے۔ حکام نے بتایا کہ پجمن میں سکولوں کی سٹینڈر ڈ رائزیشن سمیت آبنوشی کے سکیموں پر تیزی سے کام جاری ہے جبکہ یونین کونسل ٹھنڈکوئی میں گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کے قیام کے لئے فزیبیلٹی رپورٹ جلد پیش کی کر دی جائے گی ۔حکام نے مزید بتایا کہ کڈی میں ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے کی لاگت سے نہر پر پلوں کی تعمیر اورکنڈاؤتابوقو 2کلومیٹر روڈ بھی تکمیل کے مراحل میں ہے ۔ اس موقع پر وفودنے جھنڈہ تابوقوچارکلو میٹر روڈ کی تعمیر، سکولوں میں اساتذہ کی کمی دور کرنے سمیت حلقے میں سولر ٹیوب ویلوں اور سولرلائٹ کی تنصیب کا مطالبہ بھی کیا ۔
تازہ ترین