سرگودھا (نامہ نگار) سرگودھا میں کارڈیالوجی سنٹر کے قیام کیلئے ہوم ورک مکمل جار ی ہے جو مئی کے وسط تک مکمل کرکے وزارت صحت کے حوالے کیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے سرگودھا میں کارڈیالوجی سنٹر کے قیام کی باقاعدہ تعمیر کی ہدایت جاری کی ہے اورسول ہسپتال کی پرانی عمارت کو گرا کر کارڈیالوجی سنٹر قائم کیا جائیگا اورساتھ ہی جدید سہولتوں سے آراستہ ڈائلسز سنٹر بھی بنایا جائیگا۔