سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) بھلو والی میں پلاٹ کے تنازعہ پر 2مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے ذیشان نامی نوجوان کو زخمی کر دیا تھا لیکن پولیس کئی روز گزرجانے کے باوجود ملزمان کو گرفتار نہ کر سکی ہے ۔ لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ سیاسی شخصیت ملزمان کی پشت پناہی کر رہی ہے ۔ ایس ایچ او تھانہ موترہ نے بتایا کہ ملزمان شہباز اور صدام کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزمان نے قبل از گرفتاری عبوری ضمانتیں کروا ئی ہوئی ہیں۔