• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید بینظیر بھٹوٹیکنیکل یونیورسٹی: کوارٹر و ہاسٹل غیر متعلقہ افراد سے خالی کرانیکافیصلہ

خیرپور (بیورو رپورٹ)شہید بے نظیر بھٹو ٹیکنیکل یونیورسٹی میں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں یونیورسٹی کو 28ایکڑ اراضی الاٹ کرنے اور یونیورسٹی کے کوارٹر و ہاسٹل کو غیر متعلقہ افراد سے خالی کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق شہید بے نظیر بھٹو ٹیکنیکل یونیورسٹی خیرپور میں اعلیٰ سطح کااجلاس منعقد ہوا اجلاس میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مدد علی شاہ، پروجیکٹ ڈائریکٹر میر سجاد حسین تالپور، ڈپٹی کمشنر خیرپور محمد سلیم راجپوت، اسسٹنٹ کمشنر سید محمد عباس شاہ اور دیگر شریک ہوئے ۔اجلاس میں ٹیکنیکل یونیورسٹی میں پولیس چوکی قائم کرنے ،یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کی تعمیر کے لیے 28ایکڑ اراضی الاٹ کرنے ،یونیورسٹی کے کوارٹر زاور ہاسٹلز غیر متعلقہ افراد سے خالی کرانے ،یونیورسٹی سے متصل سیم نالے کو پختہ کرنے سمیت کئی اہم فیصلے کر لیے گئے ڈپٹی کمشنر محمد سلیم راجپوت نے اس موقع پر کہاکہ قانون کے سیکشن 4کے تحت یونیورسٹی کو 28ایکڑ اراضی الاٹ کریں گے یونیورسٹی کی سیکورٹی کے لیے پولیس چوکی قائم کریں گے اور یونیورسٹی کے کورٹر ز اور ہاسٹلز پر قبضہ مافیہ کا قبضہ خالی کرائیں گے ،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مدد علی شاہ نے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ ہنری تعلیم کو بین الاقوامی سطح پر اہمیت حاصل ہے۔
تازہ ترین