لاہور(ایجنسیاں)ین )پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری نے کہاہے کہ شیخ رشید عوامی لیڈر ہیں اور ان کے ساتھ گزشتہ روز ہونے والی زیادتی پر معافی مانگتا ہوں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زعیم قادری نے کہا کہ ملک میں کرکٹ واپس آ رہی ہے جو خوش آئند بات ہے۔ کرکٹ کی بحالی اور پاکستان کی عزت اور وقار کو برقرار رکھنے کیلئے پوری قوم فائنل میچ کو کامیاب بنا نے کیلئے کوشاں رہی ۔ حکومت کی جانب سے بھی تمام انتظامات مکمل کئے گئے اور عوام کو اچھی تفریح فراہم کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا قذافی اسٹیڈیم میں نہ آنے کا فیصلہ ان کا اپنا مسئلہ ہے ۔ زعیم قادری نے کہا کہ گزشتہ روز شیخ رشید کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے اور اس کی پرزور مذمت کرتا ہوں، بطور لاہوری ان سے معافی بھی مانگتا ہوں، وہ پاکستانی لیڈر اور عوامی نمائندے ہیں ۔