سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)پنجاب یونیورسٹی شعبہ ا متحانات کی جانب سے ایل ایل بی اینول2017 کے ا متحانات کے لئے داخلہ فارم اور فیس جمع کروانے کا شیڈول جاری کردیا گیا۔ سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم17مئی تک جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ فارم17جولائی تک جمع کروائے جاسکتے ہے جبکہ ایم اے پرائیویٹ کے طالب علم داخلہ فارم ڈبل فیس 6150کے ساتھ13اپریل2017تک جمع کروا سکتے ہیں۔