کوئٹہ(پ ر) پاکستان بارکونسل کے رکن کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کورٹ بار کے نائب صد وسیم جدون بلوچستان بارکونسل کے ارکان شاہ محمد جتوئی مصطفیٰ گچکی امان اللہ بٹے زئی اسحاق نوتیزئی ملک امین اللہ کاکڑ مصطفیٰ بزدار نجم الدین مینگل اورمیر عطاء اللہ لانگو ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ سبی ڈویژن کے وکلاء کے ساتھ کسی قسم کی ناانصافی برداشت نہیں کرینگے گزشتہ دنوں سبی کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے وکلاء کو ہراساں اور غیرمناسب رویہ اختیار کرنا افسوسناک ہے ہم نے ہمیشہ وکلاء کے تحفظ اور ان کے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کی رہنمائوںنے چیف جسٹس اور چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا کہ سبی میں وکلاء کے ساتھ پیش آنیوالےناخوشگوار واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔