• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
باغ (نمائندہ جنگ)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نسواں محترمہ ظہورہ بیگم نے ضلعی تعلیمی ایلمنٹری بورڈ باغ کے زیر اہتمام ہونے والے امتحانی مراکز کا دورہ کیا جن میںHS ڈھل قاضیاں ،HSبیرپانی،سدھن گلی،ماہلدہ،ریڑہ،ودیگر امتحانی مراکز شامل ہیں انہوں نے امتحانات کو شفاف بنانے کی ہدایت کی ہمیں تعلیم میں آگے بڑھنے کے لیے طلباء وطالبات کو نقل کے عمل سے روکنا ہو گا تب جا کر ہم مقابلہ کر سکیں گے امتحان کے عمل کو صاف وشفاف بنانے کے لیے محکمہ تعلیم کا عملہ نیک نیتی کے ساتھ کام کر ے تاکہ ہر ایک طالبعلم کو اس کی محنت کا پھل ملے اس موقع پر ریڑہ گرلز مڈل سکول کے سٹاف کے ساتھ میٹنگ کے دوران کہا کہ حاضری کو یقینی بنایا جائے کسی جگہ پر بھی ٹھیکہ سسٹم برداشت نہیں کیا جائے گا بغیر وجہ کے غیر حاجر معلمہ کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔
تازہ ترین