بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈائریکٹر انٹی کرپشن ریجن بہاولپور سید طارق محمود بخاری نے سٹی فورٹ عباس میں نمبرداری کے لئے مختص کروڑوں روپے مالیت کی ساڑھے بارہ ایکڑ اراضی جعل سازی دھوکہ دہی سے نمبردار عبدالرشید کے بیٹوں اور مختاراللہ وغیرہ کے نام منتقلی کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بہاول نگر سے 15یوم کے اندر قاصران کے خلاف کارروائی کرکے رپورٹ طلب کی ہے ڈائریکٹر انٹی کرپشن کو شہری محبوب حسن نے درخواست گزاری کہ ساڑھے بارہ ایکڑ سرکاری اراضی نمبردار کو حکومت پنجاب کی جانب سے اسکی خدمات کے عوض نمبرداری تک دی جاتی ہے نمبرداری ختم ہونے کے بعد اراضی سرکار پر نمبردار کا کوئی ذاتی استحقاق نہیں رہتا مگر کروڑوں روپے کی اراضی نمبردار کے بیٹوں نے پٹواری،گرداور اور تحصیلدار کی ملی بھگت سے اپنے نام منتقل کروالی ہے ، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے ڈپٹی کمشنر بہاولنگر سے رپورٹ طلب کی ہے۔