بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) بہاول پور پولیس نے ماہ فروری میں 369اشتہاریوں سمیت869ملزما ن گرفتار کرکے چالان عدالت کئے۔8گینگز ٹریس کرکے، ڈکیتی،رہزنی اورچوری کے29ملزمان گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 66,71,000/- روپے مالیت کامسروقہ مال برآمد کیا،تفصیل کے مطابق ضلع بھاول پور میں 638مقدمات درج رجسٹر ہوئے۔جن میں ملوث ملزمان میں سے 869ملزمان گرفتار کر کے چالان عدالت کئے گئے ہیں جبکہ61مقدمات جھوٹے ہونے کی بناء پر خارج ہو چکے ہیں۔ قتل کے مقدمات میں 11 اور اقدام قتل کے2 ملزمان کوگرفتارکیا گیاہے۔ ضرر کے 26مقدمات میں ملوث40ملزمان گرفتار کئے جا چکے ہیں۔سرقہ بالجبر کے مقدمات میں ملوث9ملزمان گرفتار کئے جا چکے ہیں۔برآمدگی کے1مقدمہ درج کرکے 1ملزم کو گرفتار کیا اور ان کے قبضہ سے 10,00,000- روپے کا مال مسروقہ برآمد کیا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے بھاول پور پولیس نے گزشتہ ماہ میں 81مقدمات درج کرکے ملوث81ملزمان کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے4کلاشنکوف، 17 رائفل، 35بندوق، 100ریوالور/ پسٹل،5 کاربین، 28183گولیاں اسلحہ ناجائز برآمد کیا۔ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 150مقدمات درج کئے اور149ملزمان کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے 11.715کلو گرام چرس، 0.250کلو گرام افیون، 4.480کلو گرام بھنگ، 4879 بوتل شراب، 181لیٹر لہن، 17چالو بھٹیاں قبضہ پولیس میں لی گئیں۔ جوئے کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے22مقدمات درج رجسٹر ہوئے اور 107ملو ث ملزمان میں سے 92ملزمان گرفتار کئے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے ڈکیتی، راہزنی،وغیرہ کی مختلف وراداتوں میں ملوث 8گینگز کو ٹریس کر کے اُن میں ملوث29ملزمان کو گرفتار کیا۔ جن سے 20پرانے اور18نئے مقدمات ٹریس ہوئے۔ ان گینگز سے 28,54,600- روپے مالیت کی موٹرسائیکلز اور دیگر سامان برآمدکیا جاچکا ہے۔نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے لاوڈ اسپیکر کی خلاف ورزی کرنے پر30مقدمات درج کیے گئے جن میں ملوث 30ملزمان میں سے 30ملزمان کو گرفتار کرکے پیش عدالت کیا جا چکا ہے۔ملزمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ضلع بھر کی پولیس نے Aکیٹگری کے41اورBکیٹگری کے328مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کرکے چالان عدالت کیا۔