راولپنڈی(نمائندہ جنگ)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک میں جج تعینات نہ ہونے کی وجہ سے ایک بار پھر سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو قتل کیس سمیت 13مقدمات کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے تین مارچ تک ملتوی کر دی گئی، دوبار کی سابق وزیراعظم کے قتل کا مقدمہ سوا نو برس سے اس عدالت میں زیرسماعت ہے، اسی عدالت میں بارہ ربیع الاول کو چواسیدن شاہ کے علاقہ میں پیش آنے والے واقعہ میں ملوث 72ملزمان محمد اعراف وغیرہ کے کیس میں ڈیوٹی جج نے مزید کارروائی کیلئے بیس مارچ کو طلب کرلیا۔