پاکستانی طلباء نے انٹرنیشنل نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ میں 4 میڈلز جیت کر عالمی اعزاز اپنے نام کیا ہے۔
بنگلہ دیش میں عام انتخابات آئندہ سال فروری میں کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔
رکنِ سینیٹ اور ارکانِ اسمبلی کی نااہلی کے معاملے پر الیکشن کمیشن کے ذرائع نے وضاحت جاری کر دی۔
مودی حکومت نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی تھی۔
یومِ استحصالِ کشمیر پر آج کنٹرول لائن کے دونوں طرف قوم ایک آواز ہو گی۔
ناروے کپ انڈر 15 ایونٹ کیلئے پونے دو کروڑ روپے کی رقم گرانٹ کرانے اور ایونٹ میں شرکت نہ کرنے والی لیاری فٹ بال اکیڈمی کے کوچ اور منیجر کو صوبائی وزیر کھیل نے بدھ کواپنے آفس میں بلوا لیا ہے۔
سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن نے سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر تہران میں پاکستانی سفارتخانے میں تقریب منعقد ہوئی۔ پاکستانی سفارتخانہ تہران کے مطابق تقریب میں پاکستانی شہریوں، طلبا اور میڈیا کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
بالی ووڈ ادکارہ و گلوکارہ شہناز گل بلڈ پریشر کم ہونے کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہو گئیں، جس پر ان کے بھائی شہباز بدیشہ نے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے ویڈیو کال کا ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے جس میں شہناز اسپتال کے بستر پر لیٹی ہوئی ہیں۔
جنوبی بھارت کی کناڈا فلموں کے اداکار سنتوش بالاراج منگل کو بنگلور میں یرقان کی پیچیدگیوں کے باعث چل بسے۔ وہ آنجہانی پروڈیوسر انیکل بالاراج کے بیٹے تھے جنھوں نے سنتوش 2009 کی فلم کیمپا سے فلمی دنیا میں متعارف کروایا تھا۔
ایک عام مصنوعی مٹھاس بعض کینسر کے مریضوں کے لیے امیونوتھراپی کے علاج کو متاثر کر سکتی ہے۔
وزارتِ داخلہ نے پی او آر کارڈ ہولڈرز افغان شہریوں کی وطن واپسی کے بارے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کا کہنا ہے کہ عدلیہ اور وکلاء برادری کے درمیان تعاون کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔
نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں5 تا 8 اگست تک شدید بارشوں سے ممکنہ سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کیا ہے۔ اس سلسلے میں این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے آئندہ ہفتے کیلیے ممکنہ موسمی صورتحال پر رپورٹ جاری کر دی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے یوکرین تنازع کے سوال پر کہا کہ ایندھن کی قیمتیں کم ہوجائیں تو روسی صدر پیوٹن لوگوں کو ہلاک کرنا بند کر دیں گے۔