سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) تھانہ ائیرپورٹ کے اہلکار جاوید نے بتایا کہ سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ میں تین روز پہلےپستول کے ساتھ داخل ہو نے والے شخص اصغر کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے اسکی کی ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔ملزم سے پولیس نے دوران چیکنگ ایک پستول اور47گولیاں برآمد کرکے اسے گرفتار کرنے کے بعداسکے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔