شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ارقم طارق نے رجسٹری برانچ میں جائیدادکی خرید وفروخت پر صوبائی حکومت کی طرف سے عائدشیڈول ریٹ سے ہٹ کر کئی گنا زائد فیس وصول کرکے رجسٹریوں کی منظوری کی شکایات پر تحصیلدار شیخوپورہ مزمل کھوکھر سے سب رجسٹرار کا اضافی چارج واپس لینے کے علاوہ انچارج رجسٹری برانچ افضال کمبوہ کو تبدیل کردیا ہے جبکہ سپریٹنڈنٹ ریونیو ڈیپارٹمنٹ اجمل فاروق ورک کو سب رجسٹرار اور ملک رفیق چوہان کو ہیڈ کلرک رجسٹری برانچ تعینات کردیا ہے