اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے وزیر داخلہ چوہدری نثار کو کل ذاتی حیثیت میں عدالت میں طلب کر لیا، عدالت نے یہ حکم مقدس ہستیوں کی شان میں سوشل میڈیا پر ہونے والی گستاخیوں کے خلاف دائر درخواست میں جاری کیا ۔
جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی کے معاملہ پر دائر درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ یہ معاملہ بیورو کریسی پر نہیں چھوڑا جاسکتا، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار ذاتی حیثیت میں پیش ہوکر بتائیں کہ اس اہم معاملے پر کیا اقدامات اٹھائے گئے ۔
عدالت نے سیکریٹری داخلہ واطلاعات اور ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو بھی عدالت میں پیش ہونے کا حکم جاری کیا۔ آئی جی اسلام آباد اور چیئرمین پی ٹی اے بھی عدالت میں پیش ہوئے۔