بہاولپور میں لالچ نے رشتوں کی تمیز بھی بھلا دی، پھوپھی زاد بھائی نے تاوان کےلیے 13سالہ کزن کو قتل کردیا، 19سالہ ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
’’دس لاکھ روپے دو اور بیٹے کو لے جاؤ‘‘یہ مطالبہ کسی اور نے نہیں بلکہ خود پھوپھی زاد بھائی نے 13سالہ کزن محمد عدیل کی رہائی کےبدلے کیا تھا۔
تھانہ سول لائن پولیس کےمطابق ماڈل ٹاؤن کے رہائشی عدیل کو 4 مارچ کو گھر کے باہر سے تاوان کےلیے اغوا کیاگیا تھا۔
اہل خانہ کا کہناہےکہ پھوپھی زاد بھائی 19 سالہ کاشف اور اس کے ساتھی زبیر نےعدیل کو اغوا کیا، بھاری رقم کے مطالبے کےبعد بالآخر 20ہزار روپے لینے پر راضی ہوگئے۔
ملزمان رقم لینے پہنچے تو پولیس نے دونوں کو دھرلیا، جس پر بدبخت ملزمان نے بتایا کہ وہ اپنے کزن عدیل کو قتل کرکے اس کی لاش کھیتوں میں پھینک چکے ہیں۔