• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوابشاہ یونیورسٹی کے وی سی ضلعی بورڈ کے چیئرمین بھی مقرر عارضی لگایا گیا ، ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس

کراچی (محمد عسکری / اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے نوابشاہ جنرل یونیورسٹی (شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی) کے وائس چانسلر ارشد سلیم کو ضلع نوابشاہ (شہید بینظیر آباد) میں قائم ہونے والے نئے تعلیمی بورڈ  کا چیئرمین مقرر کر دیا ہے۔ انہیں اس عہدے کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں قائم مقام یونیورسٹی بورڈ  و جامعات نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ ارشد سلیم کو تلاش کمیٹی کی سفارش کے بغیر ہی نوابشاہ یونیورسٹی میں براہ راست وائس چانسلر مقرر کیا گیا تھا جبکہ بعد میں انہیں درخواست دیئے بغیر ہی دوسری مدت کیلئے بھی وائس چانسلر مقرر کر دیا گیا تھا۔ ارشد سلیم نے جامعہ کراچی سے 2003-04ء میں بطور نجی امیدوار انٹرنیشنل ریلیشنز (آئی آر) میں ایم اے سیکنڈ ڈویژن میں پاس کیا تھا۔ ملکی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی وائس چانسلر کو تعلیمی بورڈ کے چیئرمین کا چارج دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ترجمان وزیراعلی ہائوس کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر ارشد سلیم کو نشست خالی ہونے کے باعث تعلیمی بورڈ کا چیئرمین عارضی طور پر لگایا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نوابشاہ تعلیمی بورڈ کے چیئرمین کی تقرری کا جو طریقہ کار ہے اس کے بعد ہی مستقل چیئرمین کی تقرری کی جائے گی۔
تازہ ترین