• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیورسٹی آف تربت کا پہلا کانووکیشن آج ہوگا،انتظامات مکمل کرلئے گئے

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)یونیورسٹی آف تربت کا پہلا کانووکیشن آج یونیورسٹی کی نئی عمارت میں ہوگا،اس سلسلے میں تمام تیاریاں اور انتظامات مکمل کرلئے گئےہیں،گورنر بلوچستان اور چانسلر تربت یونیورسٹی محمد خان اچکزئی مہمان خاص جبکہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کانووکیشن کےاعزازی مہمان ہوں گے،کانووکیشن میں قومی وصوبائی اسمبلی وسینیٹ کے موجودہ اور سابق ممبران،مختلف یونیورسٹیوں کےوائس چانسلرز،تربت یونیورسٹی کے سینیٹ ممبران ودیگرآئینی باڈیز کے ممبران ، ،لوکل انتظامیہ کے افسران، سیاسی و سماجی رہنما، علاقائی معززین و معتبرین، سول سوسائٹی اور میڈیا کے نمائندے ،ماہرین تعلیم، تربت یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران اور انتظامی افسران کے علاوہ طلباء و طالبات کثیر تعداد میں شرکت کریں گے،کانووکیشن میں 2015اور 2016میں فارغ ہونے والے دو سو سے زائد طلباء و طالبات میں گولڈمیڈل اور اسناد تقسیم کیے جائیں گے،جبکہ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی یونیورسٹی کی نئی تعمیر شدہ عمارت کا دورہ اور شعبہ کیمسٹری کی لیبارٹری اور ویڈیو کانفرنس ہال کا افتتاح کرنے کے علاوہ بس اور وین کی چابیاں وائس چانسلر کے حوالے بھی کریں گے جو انکی خصوصی فنڈ سے خریدی گئی ہیں۔
تازہ ترین