سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) نامعلوم افراد نے گھر میں سوئے80سالہ شہری کا گلا کاٹ دیا ۔تھانہ کوٹلی سید امیر کے علاقہ موضع ہیل جٹاں میں نامعلوم وجوہات پر نامعلوم قاتلوں نے اپنے کمرے میں سوئے ہوئے 80سالہ بزرگ شہری رشید کے گلے کو تیز دھار آلے سے کاٹ دیا اور فرار ہو گئے،پولیس نے نعش کو گورنمنٹ علا مہ ا قبال ہسپتال سے پوسٹمارٹم کروانے کے بعد لواحقین کے سپردکردیا۔ صبح سویرے جب رشید کمرے سے باہر نہ آیا تو گھروالوں نے دیکھا کہ اسے کسی نے تیز دھار آلہ سے قتل دیاتھا۔، پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔