گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ڈسٹرکٹ سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی گوجر انوالہ فیصل عباس مانگٹ نے کہا ہےکہ ایکسل لوڈ مینجمنٹ کے عمل کیلئے رکشوں ‘ ویگنوں و اوور لوڈڈ گاڑیوں کے مالکان کے خلاف قانونی کار روائی کرتے ہو ئے ایک ہفتہ میں 100 گاڑیوں کے چالان اور 50 گاڑیوں کو تھانوں میں بند کر دیاگیا 2 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ کیاگیا ۔