آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ حکومتی اداروں میں خواتین کا کوٹہ مردوں کے برابر لانا چاہیے۔
آل پاکستان مسلم لیگ کے تحت خواتین کے عالمی دن پر تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب سے سابق صدرجنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے ٹیلیفونک خطاب کیا۔
پرویز مشرف نے اپنی حکومت میں خواتین کے لیے کئے گئے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے خواتین کا بااختیار بنانے کے لیے اہم کام کئے لیکن ابھی بھی بڑے کام کرنے کی ضرورت ہے،خواتین کو بااختیار کرنے کے کام کو مزید آگے بڑھانا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح خواتین میں تعلیم بڑھ رہی ہے اسی طرح اسمبلی میں ان کا کوٹہ بڑھایا جائے۔