• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک ترک اسکولز کے اسٹاف کے ملک چھوڑنے کے خلاف حکم امتناع میں توسیع

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے پاک ترک اسکولز کے ترکش اسٹاف کو ملک چھوڑنے اور ویزے میں توسیع نہ کرنے کے خلاف دائر کردہ آئینی درخواست پر حکم امتناع میں 14 مارچ تک توسیع کردی ہے، سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل  نے عدالت کو بتایا کہ ہماری ہمدردیاں ترکش اساتذہ کے ساتھ ہیں لیکن یہ ریاست کی پالیسی کا مسئلہ ہے،بدھ کو جسٹس منیب اختر کی سر براہی میں 2رکنی بنچ نے پاک ترک اسکولز کے ترکش اسٹاف کو ملک چھوڑنے اور ویزے میں توسیع نہ کرنے کے خلاف ترکش عملے یلماز ، لاسن اور والدین کی جانب سے دائر کردہ آئینی درخواست کی چیمبر میں سماعت کی،اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ حکومت کی پالیسی ہے کہ ان اساتذہ کو یہاں پر رکنے نہیں دیا جاسکتا ۔
تازہ ترین