• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ ، مردہ سمجھ کر دفن کی جانے والی لڑکی زندہ نکلی

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) مردہ تصور کرکے دفن کی جانے والی لڑکی زندہ نکلی۔ تھانہ بمبانوالہ کی حدود میں واقع نہر سے ملنے والی نعش کی شناخت اسکے والدین نے مہوش کے طور پر کی جسکے بعد اسے اسکے آبائی قبرستان میں سپرد خا ک کردیا۔ یاد رہے کہ تھانہ صدر ڈسکہ میں مہوش کے اغواکا مقدمہ ایک ماہ قبل درج کروایا گیاتھا ۔ دوسری جانب تھانہ بمبانوالہ پولیس نے اپنی تحقیقات جاری رکھیں اور یہ معلوم کرلیا کہ مہوش زندہ ہے اور عمیر نامی شخص کے ساتھ مرضی کی شادی کرکے گوجرانوالہ میں مقیم ہے۔ رابطہ کرنے پر ایس ایچ او گلزار خان نے بتایا کہ مہوش او ر اسکے شوہر کاسراغ انکے موبائل فونز کے ڈیٹا کی مدد سے لگایا گیا ہے اور مہوش قرار دیکر سپرد خاک کی جانے والی نامعلوم لڑکی کے بارے میں کوئی سراغ نہیں مل سکا اور اس سلسلہ میں تحقیقات جاری ہیں۔
تازہ ترین