• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی ایچ کیوہسپتال شیخوپورہ میں لڑکے کی ہلاکت کیخلاف ورثاء کا احتجاج

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )ڈی ایچ کیوہسپتال شیخوپورہ میں 18سالہ لڑکے مصطفی کی ہلاکت کے بعد اس کے ورثاء سمیت درجنوں شہری سراپا احتجاج بن گئے اورانہوں نے ٹراما سینٹر کے باہر ڈاکٹروں پر عدم توجہی اور غفلت کا الزام عائد کرتے ہوئے وہاں ہنگامہ برپا کردیا اور شدید نعرے بازی کے علاوہ احتجاج بھی کیا اور مطالبہ کیا کہ مصطفی جو محلہ رام گڑھا کے محنت کش کا بیٹا بتایا گیا ہے کی ہلاکت کے ذمہ دار ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی کی جائے مظاہرین نے بتایا کہ مصطفی گوجرانوالہ روڈ پر ٹریفک حادثہ میں زخمی ہوا تھا جس کو ہسپتال کے ٹراما سینٹر میں لایا گیا مگر ڈاکٹروں کی طرف سے بروقت علاج نہ ہونے کے باعث و ہ ہلاک ہوگیا۔دریں اثناء ڈی ایچ کیوہسپتال کی انتظامیہ کے ذرائع نے کہا ہے کہ مصطفی کو بروقت طبی امداد فراہم کی گئی مگراوراس کی جان بچانے کی پوری کوشش کی گئی مگر دماغ میں گہری چوٹ کے باعث وہ جانبر نہ ہوسکا۔ان ذرائع کا کہنا ہے کہ مشتعل افراد نے بلاوجہ ڈاکٹروں سے ہاتھا پائی بھی کی ۔
تازہ ترین