• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور (نمائندہ جنگ)ریلوے اسٹیشن پرشیخ رشید پر جوتا پھینکنے والے فقیر محمد کو رہا کر دیا گیا ۔ ریلوے پولیس کے ایس ایچ کی رپورٹ پر لاہور کی سیشن عدالت نے فقیر محمد کی رہائی کےلیے دائر حبس بیجا کی درخواست نمٹا دی۔عدالت کے روبرو جسٹس پارٹی کے سربراہ منصف اعوان ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ پی ایس ایل فائنل میچ دیکھنے کے لئے شیخ رشید ٹرین کے ذریعے لاہور ریلوے سٹیشن اترے تو فقیر محمد نامی شہری نے ان کی طرف جوتا اچھال دیا    تا ہم شیخ رشید نے فقیر محمد نامی شہری کے خلاف کارروائی کی کوئی درخواست نہیں دی ۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ایس ایس پی ریلوےمخدوم قیصر نےاعتراف کیا ہے کہ فقیر محمد انکی حراست میں ہے۔ریلوے پولیس نے فقیر محمد کو کسی قانونی جواز  کے بغیر  حراست  میں رکھا ہوا ہے۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت فقیر محمد کو رہا  کرنے کے احکامات صادر کرئے۔ ریلوے پولیس کے ایس ایچ او نے عدالت کو آگاہ کیا کہ شیخ رشید کی جانب سے فقیر محمد کے خلاف کاروائی کی درخواست نہ آنے کی بنا  پر فقیر محمد کو رہا کر دیا گیا ہے ۔
تازہ ترین