• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ سے ہنڈی کےکاروبار میں ملوث دکاندار گرفتار

Illegal Currency Dealer Arrested In Sialkot
ایف آئی اے نے سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرکے ہنڈی کے غیرقانونی کاروبار میں ملوث دکاندار کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق حوالہ ہنڈی کے غیرقانونی کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

ایف آئی اے کی جانب سے سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی ایک ٹک شاپ میں کارروائی کی گئی، جہاں ملزم کاشف کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کی ملکی و غیرملکی کرنسی برآمد کر لی گئی۔

ایف آئی اے نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
تازہ ترین