• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چک 113 جنوبی میں والی بال ٹورنامنٹ کی تقریب تقسیم انعامات

سرگودھا(نمائندہ جنگ)ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری عامر سلطان چیمہ نے 113 جنوبی میں والی بال ٹورنامنٹ کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت عوامی مسائل کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی ۔مہنگائی ‘بے روزگاری اورلاقانونیت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جبکہ حکومت عملی اقدامات کرنے کی بجائے صرف اور صرف بیانات اور اشتہارات پر توجہ دے رہی ہے۔این اے 67میں ن لیگی رکن قومی اسمبلی نے لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کی بجائے انہیں مسائل میں جکڑ کر رکھ دیا ہے۔ لیگی رکن قومی اسمبلی نے حلقہ میں کوئی نیا ترقیاتی منصوبہ منظور نہیں کرایا اورانہیں حلقہ کے مسائل میں کوئی دلچسپی نہیں۔ آئندہ الیکشن میں عوامی طاقت سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہو کر این اے 67 میں ترقی کے نئے دور کا آغاز کریں گے۔
تازہ ترین